کراچی(اسٹاف رپورٹر) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی ضبطی کے سلسلے میں اسلام آباد سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔اسلام آباد سیشن جج کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کے ناظر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ آرمی ہائوسنگ اسکیم میں پرویز مشرف کی بیٹی کے بنگلے کو سیل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر پرویز مشرف کے نام ڈی ایچ اے میں واقع تین پلاٹس سیل کردیئے ہیں جن میں پلاٹ نمبر 172 اور پلاٹ نمبر 301شامل ہیں۔ آرمی ہائوسنگ اسکیم ولاز زمزمہ کو سیل نہیں کیا جاسکا ہے جو کہ پرویز مشرف کی بیٹی کے نام ہے۔ اس حوالے سے عدالت اپنے احکامات جاری کرے۔