فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی)چیئرمین یونین کونسل عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ پاکستان ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل کیا تھا، جو بھی اس کے خلاف ہرزہ سرائی کرے گا ہم اس کی زبان کھینچ لیں گے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملے کھلی دہشتگردی ہے ۔الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی نہیں بلکہ لسانی تنظیم ہے جس نے گزشتہ 30برسوں سے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔رینجرز کی محنت اور قربانیوں کو کسی صورت بھی ضائع نہیں ہونے دینگے ۔