لاہور ( سپیشل رپورٹر ) پاکستان نیشنل فورم کے صدر کرنل (ر) اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نےٹیلی فونک خطاب میں تمام حدیں پار کر لیں ، وہ برطانو ی شہری ہیں جو بیرون ملک بیٹھ کر اپنے حامیوں کو ہتھیار اٹھاکر امن و امان خراب کرنے کی مسلسل ترغیب دے رہے ہیں ۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے انھیں اندرون و بیرون ملک پاکستان دشمنوں کی حمایت حاصل ہے لہذا وہ کسی معافی کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب میں سید فخر امام، سابق چیف جسٹس شیخ ریاض احمد ، لیفٹنٹ جنرل ( ر ) نصیر اختر، سابق صوبائی محتسب خالد محمود، ائیر وائس مارشل ( ر) محمود خان، میجر جنرل (ر) خواجہ راحت لطیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔