• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت طلبہ عربیہ کا الطاف حسین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(جنرل رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا نے منتظم قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے بیان کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت جمعیت طلبہ عربیہ کے حافظ شمشیر شاہد کررہے تھے۔مظاہرین نے الطاف حسین کوملک مخالف بیاناتپر انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام ملک دشمن عناصر کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہیں۔ انہوں نے کراچی میں الطاف حسین کے بیان کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہائوسز پر حملے اور ملازمین پر تشدد کے واقعے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی جماعت پر مکمل طور پر پابندی لگا کر ان کے دفاتر کو سیل کیے جائیں،پاک مٹی میں پھلنے پھولنے والوں کو غلیظ زبان استعمال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں،پاکستان کیخلاف نعرہ لگانے والے غداری اور ملک دشمن عناصر کو تقویت دے رہے ہیں۔
تازہ ترین