کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا، ٹیم ہالینڈ کلب شار ویجڈے کو 4۔1سے ہرادیا۔ پاکستانی انڈر 21 ٹیم نے پہلے میچ میں ہالینڈ کلب وورڈان کو 6-1 سے ہرایا تھا۔ سہیل ریاض اور شان ارشاد نے پنالٹی کارنرز پر گول اسکور کئے جبکہ بلال قادر اور دلبر نے فیلڈ گول بنائے۔