پشاور(سٹی رپورٹر) اہلسنت والجماعت ضلع پشاور نے پاکستا ن مخالف نعرے لگانے پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کیخلاف منڈہ بیری سے قصہ خوانی تک ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ ریلی نکالی جس کی قیادت ضلعی صدر مولانا محمد اسماعیل درویش نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ۔ ریلی سے خطاب میں مولانا اسماعیل نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے اور فوجی عدالت کے ذریعے سزائے موت دی جائے انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بلدیاتی نمائندوں کو نا اہل قرار دیکرگرفتار کیا جائے اور جماعت پر پاپندی لگائی جائے، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ان کے حامیوں نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر ثابت کردیا کہ وہ نمک حرام ہیں ،پاکستان قیامت تک رہیگا ۔