• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کو ایکسیڈنٹ فری شہر بنانے کے لئے کوشاں ہیں:آرپی او

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آرپی او  ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ سوشل سیکٹر اور ریاست مل کر ٹریفک کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ سماجی مسائل کے خلاف ہم سب کو جہاد کرنے کی ضرورت ہے۔ بے ترتیب اور بے ہنگم ٹریفک ایک بڑا سماجی مسئلہ ہے۔ ملتان کو ایکسٹڈنٹ فری شہر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس کام کے لیے ہمیں سوشل سیکٹر کی خدمات چاہیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے شہر میں ٹریفک کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دینے پر یادگاری شیلڈ دینے کے موقع پر کیا۔ آر پی او  ملتان سلطان اعظم تیموری نے گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کا دورہ کیااور  ذہنی و جسمانی معذور بچوں سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ہم ذہنی معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کر کے ان کے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
تازہ ترین