گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ٹریفک حادثات وین اورٹرک کی ٹکر لگنے سے مختلف مقامات پر ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے، حافظ آباد کی رہائشی نجمہ طارق اپنے خاوند کے ساتھ موٹر سائیکل پرعلی پور کے قریب سے گزر رہے تھے کہ تیز رفتار وین کی ٹکر لگنے سے 50سالہ نجمہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ خاوند زخمی ہو گیادیگر حادثات میں ٹرک کی ٹکر لگنے سے2خواتین زخمی ہو گئی ، نواب چوک کے قریب لوڈر ٹرک کی اچانک ٹکرلگنے سے سڑک کراس کرتی ہوئی دو خواتین 30سالہ صادقہ اور65سالہ رضیہ بی بی زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔