فیصل آباد (خبر نگارخصوصی) مرکزی امام بارگاہ جعفریہ ٹرسٹ اور انجمن غلامانِ قمر بنی ہاشم (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قیادت صدر جعفریہ ٹرسٹ سید محمد جعفر نقوی، صدر قمر بنی ہاشم سید اطہر حسین شاہ بخاری،جنرل سیکرٹری فدا حسین بٹ، سید تجمل حسین شاہ، مرزا ندیم عباس، آغا شیخ قاسم نجفی، علامہ غلام اکبر ساقی‘ سید احسان رضوی‘ سید اختر حسین شاہ‘ شہزاد بیگ ودیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نےکہاکہ ایم کیو ایم کی سرگرمیاں پہلے ہی قابل اعتراض تھیں مگر اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کا کردار کرتے ہوئے متحدہ کے نام نہاد لیڈر نے اپنے کارکنوں سے خطاب کے دوران ہرزہ سرائی کی ۔الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔