• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین نےملک دشمنی کا ثبوت دیا،زاہد قاسمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الطاف حسین نے پاکستان کیخلاف نعرے لگاکرملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ کراچی میں شہید ہونے والے سینکڑوں علماء ،طلباء کے قتل میں الطاف حسین کو شامل تفتیش کیا جائے۔ پاکستان کی مخالفت کرنیوالے الطاف حسین کی زمین پر پڑی تصاویر اٹھانے والا اب کوئی نہیں ہے۔ہندوستان ،اسرائیل یا امریکہ کی سرپرستی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے عزائم کو پاکستانی قوم متحد ہوکرناکام بنادے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین