کوئٹہ ،صوابی( ایجنسیاں )کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیاصوابی میں 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ چوکی پر موجود اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی ہےپولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور کے جسم پر مشکوک چیز بندھی ہوئی تھی بارودی موادکے شبے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا، علاوہ ازیں سبی میں بختیارآباد کے قریب ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ۔ریلوے ٹریک پر نصب تین کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کر لیا گیا ہے۔جبکہ سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس کو نصیرآباد روک دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو اپنی تحویل میں لے کر اسے ناکارہ بنا دیا ہےدریں اثنا صوابی پولیس نے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔اس دوران پریشر ککر سے بارودی مواد برآمد کر کے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا جبکہ 30 مشکوک افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔