• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کو برٹش پاکستانی تعلقات خراب کرنے سے روکا جائے، قائداعظم ٹرسٹ

لندن( جنگ نیوز) قائد اعظم ٹرسٹ یوکے نے وزیر داخلہ امبر رود سے اپیل کی ہے کہ الطاف حسین کو برٹش پاکستانی تعلقات خراب کرنے سے روکا جائے، ٹرسٹ نے وزیر داخلہ کے نام ایک خط میں لکھاہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستان میں اپنے ماننے والوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف ان کی ہرزہ سرائی نے تمام پاکستانیوں کو تکلیف پہنچائی ہے، انھوں نے لکھاہے کہ برٹش پاکستانیوں کیلئے پاکستان ہماری وہ ماں ہے جس نے ہمیں جنم دیا اور برطانیہ وہ ماں ہے جس نے ہماری پرورش کی اور ہم مادر وطن کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرسکتے، اس معاملے پرترجیحی بنیادوں توجہ دیں اور اس شخص کو برٹش پاکستانی تعلقات خراب کرنے سے روکا جائے۔
تازہ ترین