کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرنل جنید عالم اور منصور احمد پاکستان جوڈو فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے جبکہ ظریف احمد خان کو فنانس سکرٹری اور کرنل(ر) شجاعت علی رانا چیئرمین ہونگے، انتخابات ہفتے کو اسلام آ باد کے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے نمائندہ گیررڈ بینونی کی موجودگی میں ہوئے، جس میں پاکستان جوڈو فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا اور اجلاس میں 26نمائندوں نے شرکت کی، سیکرٹری جنرل کے عہدے کے علاوہ باقی تمام عہدیدار متفقہ طور پر منتخب ہوئے، دیگر عہدیداروں میں سنیئر نائب صدر ڈاکٹر پروفیسر عبادت یار خان، چار نائب صدر جن میں مسعوداحمد، ڈاکٹر بشیراحمد، عبدالمالک اور فہمیدہ بٹ شامل ہیں،نور شاہ خان اور محمد رفیق کو بالترتیب جوائنٹ سیکرٹری اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری بن گئے، 8 رکنی مجلس عاملہ ہوگی جس میں محمد یونس، قمرشکیل، طاہر بابئی، کنزہ بلوچ، محمد جلال، ذوالفقار عباس، فوزیہ یاسر اور یوسف بیگ شامل ہیں،سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے تین امیدوار تھے جن میں منصوراحمد(خیبرپختونخوا)، رمضان بٹ (واپڈا)اور ظفر اقبال(آرمی) شامل تھے، منصوراحمد 15 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل بن گئے جبکہ رمضان بٹ نے 3 اور ظفراحمد نے 2ووٹ حاصل کئے۔