اسلام آباد(صباح نیوز)رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا۔درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے سینیٹر سراج الحق کی درخواست پر اعتراض لگایا رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ درخواست گزارنے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ رجسٹرار نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔