بہاولپور(سٹی رپورٹر) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو مقام عبرت بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہارڈویژنل صدر اپیکا حافظ اختر رانا نے ایپکا کے زیر اہتمام نکالی گئی ،، پاکستان زندہ باد ریلی،، سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا غداروں اور ملک دشمن سا کردار کسی صورت قبول نہیں ہے۔ملک و قوم اورمیڈیا کے خلاف اس کی ہرزہ سرائی اس کی ملک دشمنی کو عیاں کرتی ہے۔اور ایسے عناصر کو مقام عبرت بنانا اس لئے بھی ضروری ہے کہ دیگر ضمیرفروشوں کو ایسی گھٹیا حرکت کی جرات نہ ہوسکے۔ریلی دفترٹی ایم اے سٹی بہاولپور سے شروع ہو کر ڈی سی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔جس میں ملک،پاک فوج اور میڈیا سے اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور نعرے لگائے گئے ،ریلی سے اپیکا کے صوبائی رہنما ارشاد حسین بلوچ، جنرل سیکریٹری اپیکا ٹی ایم اے سٹی علی اکبر کامران اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔