بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ڈی سی او بہاول پور کے خلاف انکوائری مکمل، اینٹی کرپشن نے ڈی سی او کوکلین چٹ دیدی،محکمانہ کارروائی کیلئے کیس چیف سیکرٹری کو بھجوانے کافیصلہ کر لیا، سابق کمشنر بہاولپورکیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ کی جانب سے اینٹی کرپشن بہاولپورکو سابق ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر نعیم رؤف کے خلاف ایک ریفرنس بھجوایاتھا جس میں ان پر پولٹری فارم شیڈ بنانے سمیت قیمتی 40کنال اور 77کنال اراضی اپنی فیملی کے نام خریدنے کے الزامات تھے ،جس کی انکوائری کئی سالوں سے اینٹی کرپشن میں زیرالتواء تھی، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اب اس انکوائری کو موجودہ قائمقام ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر مکمل کرلیاگیاہے اورسابق ڈی سی او پر لگائے گئے کرپشن اوربے ضابطگی کے الزامات سے ان کو بری کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کیلئے کیس چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیاہے۔