• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، غیررجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ ڈویژن کی بارہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاریوں کیخلاف اپریشن کے دوران ایک سو 60سے زائد گاڑیوں کو پکڑ کر سوا سو سے زائد گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے جبکہ دیگر گاڑیوں کو مختلف تھانوں کے احاطہ جات میں بند کردیا گیا۔ڈویژن بھر کے ہر ضلع میں موٹر برانچز کے افسران و ملازمین پر مشتمل ٹیموں نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے ، ایکسائز حکام کے مطابق تین دن مسلسل ناکہ بندی کی جائے گی بعدازاں مختلف ایام میں اچانک ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
تازہ ترین