لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی بھارتی ایماپر ہے۔کراچی میں پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنا مائنڈ سیٹ بدلے اور آئینی ،قانونی اورغیر جانبدار و منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔