ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں پولیس کےسب انسپکٹرنےپولیس کانسٹیبلان کےہمراہ کبیروالاکے2افراد کوتشدد کانشانہ بنا نےاوران کو مختلف مقدمات میں اشتہاری وڈکیت ظاہر کرکے مکان میں لےجاکرقید کرنے اورلاکھوں روپےکی رشوت لےکران کورہائی دینے کے الزام میں انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر پرایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک نےمذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے 6پولیس کانسٹیبلان کوگرفتارکرلیاہےجبکہ سب انسپکٹر اورڈرائیورفرارہو گئے۔تفصیل کےمطابق راؤحامداشفاق نےسی پی اوملتان کوتحریری طورپرآگاہ کیاکہ وہ کبیروالاکارہائشی ہےاور ہوٹل پرکھاناکھاکرگھرواپس آرہاتھاکہ تھانہ شاہ شمس کےعلاقے میں ایک پولیس گاڑی جس میں حضوربخش سب انسپکٹرکانسٹیبلان مرزاامجد،محمدشہزاداورمحمدشہزاد،محمدآصف، محمدزاہد، ڈرائیور محمدریاض تھےان کوروک لیاجا مہ تلاشی سے ان کی جیب سے ایک لاکھ 24ہزارنکال لئےاوران سے کہاکہ وہ ڈکیت ہیں اور خانیوال میں ان کیخلاف متعددمقدمات درج ہیں۔انہیں تشددکانشانہ بنایااورویران مکان میں لےجاکربندکردیا۔جہاں سے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کرکےانکورہائی ملی۔دوران انکوائری الزام ثابت ہونے پرایس پی کینٹ نے مذکورہ ملزمان کیخلاف تھانہ شا ہ شمس کومقدمہ درج کرنےکاحکم دیااورکانسٹیبلان محمدشہزاد،محمدشہزاد،محمدآصف ،محمدزاہد اورٹاؤٹ انورعلی کوگرفتارکرلیاہےجبکہ سب انسپکٹر اور ڈرائیورمحمدریاض فرارہوگئےہیں۔