• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھپلوں کی خبروں پر تحقیقات کا مطالبہ

اعوان آباد (نامہنگار) بینظیر انکم سپورت پروگرام میں گھپلوں کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد حلقہ بلوچ /اعوان آباد سے درجنوں متاثرین نے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ماضی میں گھر گھر سروے کے بعد بلوچ اور اعوان آباد کی اکثریتی بیوائوں اور یتیموں کو محروم کر کے کھاتے پیتے گھرانوں کے لوگوں کے ناموں کا اندراج کر کے انہیں نوازا گیا ہے حقداران گزشتہ کئی سالوں سے متعلقہ دفاتر میں چکر لگ رہے ہیں نئی حکومت کو چاہیے کہ ضلع سدہنوتی سمیت پورے آزاد کشمیر میں دوبارہ سروے کروا کر حقداران کا تعین کرے گوسٹ کیسس پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی، کھاتے پیتے گھرانوں کے نام خارج کر کے اصل حقداران کا تعین کیا جائے اعوان آباد اور گرد و نواح و بلوچ سے اصل حقداران نے حکام سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے
تازہ ترین