کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عبدالغیاث دوتانی سینئر ایڈووکیٹ نے ایک بیان میںوزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے ان کے مطالبے پر 14اگست کو زیارت روڈ اور نیشنل ہائی وے کی تعمیر کا حکم دیا جس کی وجہ سے زیارت کے لوگوں کی دیرینہ خواہش پوری ہوگی چونکہ وہ خود زیارت کے باشندے ہیں اور مجھے وہاں کے اجتماعی مسائل سے دلچسپی ہے اب زیارت کے عوام جدید روڈ کی تعمیر دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ کوئٹہ سے آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔