شیخوپورہ (نمائند ہ جنگ سے)ہفتہ کو شہر اور نواحی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے بعد سرگودھا سیکشن پر بہاری کالونی کے قریب ریلوے ٹریک بیٹھ جانے کاخدشہ لاحق ہو گیا ۔لیاری کالونی کے سیکٹروں اور ریلوے ٹریک کے درمیان کئی برس سے صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جوہڑ بنا ہوا ہے اور اب حالیہ بارشوں کے دوران اس جوہڑ کے پانی کی سطح بلند ہو کر ریلوے ٹریک کی طرف بڑھ رہی ہے اور پانی قریبی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سمیت درجنوں مکانات کی بنیادوں میں بھی داخل ہو چکاہے جس کے باعث سکول سمیت کئی عمارتوں کے گرنے کا خدشہ بھی لاحق ہو گیا ہے۔ٹی ایم اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ریلویز کے مطالبہ پر اس علاقہ میں بند نالوں کو چالو کرکے جوہڑ ختم کرنے کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔