سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کچہری میں عوام سے پیسے بٹور کر جعلی لائسنس تیار کرکے دینے والے ایجنٹ اعظم کو ٹریفک پولیس حکام نے عوامی شکایت پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد حوالات میں بندکردیا اور بعد ازاں اسکے انکشاف پر لائسنسنگ برانچ سے ملی بھگت کرنے والے اہلکارجبار کو بھی حراست میں لےلیا گیا۔