جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا احتساب نہ کیا گیا تو پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو کھلی چھٹی مل جائے گی۔
منصورہ لاہور میں یوتھ سرکل کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین اور انکی جماعت کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ریاستی ادارے اور وزارت داخلہ مدعی بن کر عدالتوں میں انکے خلاف غداری کا کیس چلائیں۔
سراج الحق کا کہناتھاکہ الطاف حسین کا احتساب نہ کیا گیا تو پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو کھلی چھٹی مل جائےگی۔الطاف حسین کو پاکستان نے ماں کی طرح پالا لیکن وہ دشمن کی گود میں بیٹھ گئے ہیں، عدالت سے ماورا ء ان سے کچھ نہ طے کیا جائے۔