پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کنوینر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ڈاگ اسماعیل خیل نوشہرہ میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر صوبائی ڈو یژ نل اور ضلع کابینہ عہدیدراوں کے ناموں کے لیے انتخابی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور سندھ حکومت الگ ہے، ایم کیوایم ہو یا کوئی اور ان کو عوام کی جان ومال سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔
ہمیں لوگوں کی زندگیا ں بہت عزیز ہیں اس لیے ہم انکھیں بند نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہا کہ پی پی پی چاہے پنجاب میں ہو یا کے پی کے میں ہم سندھ حکومت کو سپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی میں انتخابات کیلئے تمام کام مکمل کرلیا ہے اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں تفصیلی رپور ٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کریں گے ،پی پی پی میں پہلی مرتبہ عہدیدراروں کیلئے کارکنوں کی رائے طلب کرلی گئی ہے ۔