راول پنڈی کے سی پی او اسرار عباسی کے تبادلے کا فیصلہ واپس لے کر انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
راول پنڈی میں دو کروڑ روپے کی بینک ڈکیتی کے بعد سی پی او اسرارعباسی کو سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،لیکن اب ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے انہیں چارج نہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرار عباسی بطور سی پی او کام جاری رکھیں گے۔
سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو چارج نا چھوڑنے کا حکم ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرار عباسی بطور سی پی او کام جاری رکھیں گے، اس سے پہلے انہیں سی پی او راولپنڈی کے عہدے سے ہٹا دیا کر سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں 2 کروڑ روپے کی بینک ڈکیتی میں سیکیورٹی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر اسرار عباسی کو تبدیل کیا گیا تھا۔