کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے ممبران حاجی خدائیداد مندوخیل عبدالجبار خان صاحب خان مندوخیل اور بلدیہ ژوب کے کونسلر محمد صادق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اور اہلیان ژوب صوبائی وزیر جعفر خان مندوخیل کے دورہ ژوب اور اس موقع پر ژوب شہر کیلئے 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں اور جعفر مندوخیل سے ان ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور ژوب شہر کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دیکر لوگوںکے دل جیت لئے انہوں نے کہا کہ ژوب شہر کی تمام سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ جن میں اکثر سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں اسی منصوبے سے شہر کا نقشہ بدل گیا ہے اورعوام میں خوشی کی لہردوڑ پڑی ہے انہوں نے کہا کہ جعفر مندوخیل کی جانب سے محکمہ صحت اور ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے اور تبدیلی لانے پر بھی عوام انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔