• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے،ساجد عزیز کھتران

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار ) ایم کیو ایم کا محب وطن دھڑا الطاف حسین سے مکمل لاتعلقی کر لے ،جبکہ محب وطن مہاجروں کو ملکی سیاست میں حصہ لینے دیا جائے، الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے ضلعی کوارڈینیٹر ساجد عزیز کھتران نے اپنے  بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  الطاف حسین کی ملکی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں، الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،  انہوں نے کہا کراچی اب پُرامن شہر بنے گا۔
تازہ ترین