• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا ،الطاف حسین کیخلاف قرارداد مذمت منظورکئے جانے کاامکان

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا،الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جائیگی، حکومت سے پاکستان کے خلاف اس ہرزہ سرائی پر الطاف حسین کے خلاف باضابطہ طور پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ ایوان میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بحث کروائی جائیگی۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مزید قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ہفتے میں جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور اداروں پر سنگین الزام تراشی کے تناظر میں ہنگامہ خیز اجلاس میں اس معاملے پر اہم قرارداد آئے گی۔
تازہ ترین