کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی نئی ویب سائٹ کی تیاری کام شروع کردیا گیا ہے جو ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے بنائی جانے والی اس ویب سائٹ سے بانی اور قائد الطاف حسین کی تصاویر ہٹادی جائے گی، اس کے علاوہ اسکے مرکزی دفتر نائین زیرو اور اسکے فون نمبر بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم کو نما یا ں اہمیت حاصل ہوگی۔ ویب سائٹ پر تحریک پاکستان کے رہنمائوں کی تصاویر کو نمایاں کیا جائیگا،جبکہ اس ویب سائٹ پر قائد تحریک کے تمام خطابات اور اقوال کو ختم کر کے بانی پاکستان قائد اعظم کے اقوال کواجاگر کیا جائیگا، ویب سائٹ پر ایم کیو ایم لند ن کا کوئی ذکر نہیں ہوگا۔