• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور رشوت کے تصور کو ختم کردیا ، اسد قیصر

صوابی (نمائندہ جنگ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سوات موٹروے کی تعمیر سے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے پیش خیمہ ثابت ہوگی وہ بلڑخیل صوابی میں دو مختلف شمولیتی اجتما عات سے خطاب کر رہے تھے جن میں اشتیاق عالمگیر‘ ارشد خان‘ محمود احمد‘ شکیل خان‘ عبید احمد‘ محمد اقبال‘ امان خان‘ امتیاز احمد‘ سردار محمد اور ڈاکٹر امتیاز کے علاوہ دیگر درجنوں افراد نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان اور سپیکر اسد قیصر کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سوات موٹروے کا فلسفہ انہوں نے ہی پیش کیا تھا اور اس اہم منصوبے کی تعمیر کیلئے انہوں نے روز اول سے ہی انتھک محنت کی انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے منصوبے پر عملی کام کے آغاز کی سب سے زیادہ خوشی انہیں اس لئے ہے کہ انہوں نے جس منصوبے کا تصور پیش کیا تھا اب وہ حقیقی معنوں میں عملی شکل اختیار کر رہا ہے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور رشوت کے تصور کو ختم کردیا گیا ہے اور اب ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اب ٹھیکے انتہائی شفاف انداز میں دیئے جاتے ہیں جس کے باعث ان پر اب کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
تازہ ترین