پشاور( کرائم رپورٹر) چارسدہ روڈ پرشیرو جھنگی میں رکشہ سوار خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا مقتولہ کو اپنے بیٹے نے چچا زاد بھائیوں کی مدد سے دوسری شادی رچانے پر قتل کیا تھا۔ واقعات کے مطابق 10روز قبل مسماۃ تجالہ اپنی بیٹی کائنات کے ہمراہ رکشہ میں جارہی تھی کہ راستے میں شیر و جھنگی کے قریب مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تجالہ متعدد گولیاںلگنے سے جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی کائنات زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ٗپولیس کے مطابق بعدازاں اجمیر نامی شخص نے تھانے آکر بتایا کہ مسماۃ تجالہ کا پہلا شوہر سرفراز چھ سال قبل قتل ہوا تھا جس کے بعد تجالہ کے ساتھ اس نے شادی کی تھی جس پر تجالہ کا بیٹا اسماعیل ناراض تھا اوروقوعہ کے روز اسماعیل نے اپنے چچا زاد بھائیوں شہزادہ اور عمران کی مدد سے اسے قتل اور کائنا ت کو زخمی کیا ہے پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔