• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جماعت کونسلرز کو اختیارات دینے کے حق میں ہے،شیخ رشید

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا کہ کہ ان کی جماعت کونسلرز کو اختیارات دیئے جانے حق میں ہے اور اس سلسلے میں کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کی جانب سے شروع کی جانے والی مسلسل جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی۔ وہ گذشتہ روز ضلع صدر حاجی محمد یوسف انصاری کی قیادت میں آنے والے نمائندہ وفد کے ارکان جن میں  محمد طفیل کھوکھر،  چوہدری لطیف گجر، س حافظ نذر روانی، حاجی اصغر، طارق نذیر دھرالہ،بلال آہیر و دیگر سے بارے چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہ جس انداز میں بلدیاتی ا نتخابات کرائے گئے ہیں ایسے لولے اور لنگڑے انتخابات کے ثمرات عوام کو نہیں مل سکتے کیونکہ یہ سب کچھ ایک ملی بھگت کے نتیجے میں ہوا ہے اور اس سے براہ راست فائدہ بیورو کریسی اور ممبران اسمبلی کو ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاءکی جنگ لڑی ہے اور آج بھی وہ اسی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ کونسلرز اتحاد کو اس بات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ملتان سے اٹھائی جانے والی آواز کی باز گشت اب ملک کے دیگر حصوں میں بھی سنائی دینے لگی ہے اور وہ بھی عوامی اجتماعات اور اسمبلی کے فورم پر کونسلرز کو حقوق دیئے جانے کے سلسلے میں آواز بلند کریں گے۔ 
تازہ ترین