سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں موسم کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق اتوار کے دن درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 57فیصد جبکہ04کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج سوموارکو گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی توقع ہے۔ طلوع آفتاب05.34 اورغروب آفتاب 6 بجکر 30 منٹ پر ہوا۔