سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ٹرالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقہ چونڈہ پھاٹک کے قریب غلام حسین اپنی موٹر سائیکل جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالے نے اسے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ٹرالہ ڈرائیور ٹرالے سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے آفاق رضا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔