گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دو گھنٹے تک نکاح خواں کا میرج ہال نہ پہنچنے پر باراتیوں نے نکاح خواں کو پیٹ ڈالا۔ مقامی ہوٹل میں جواد احمد نامی نوجوان کی شادی تھی دلہا اور دلہن کے اہلخانہ نکاح خواں کا دو گھنٹے تک انتظار کرتے رہے۔ نکاح خواں بار بار دس منٹ کہتا رہا، دو گھنٹے کے بعد نکاح خواں ہوٹل پہنچا تو نکاح پڑھانے کے بعد باراتیوں کو طویل انتظار کروانے پر نکاح خواں کو پیٹ ڈالا۔ باراتیوں کا کہنا تھا کہ اگر وہ فارغ نہ تھا تو اہلخانہ کو بتا دیتا تاکہ متبادل بندوبست کر لیا جاتا ۔نکاح خواں کے مطابق ایک دوسری بارات کی وجہ سے وہ لیٹ ہو گیا ہے۔