• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا مرزا تنویر کے قتل کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے : ترجمان حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ)حمزہ شہبازشریف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرزا تنویر کے حوالے سے عمران خان کا بیان لغو اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے اس بیان کے ذریعے دراصل بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی حمایت کے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔  ترجمان نے کہا کہ حمزہ شہبازپر جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے عمران خان عوام کے اس سوال کا جواب دیں کہ پاکستان مردہ باد اور فوج کے خلاف نعروں کے بعد جب ساری قوم الطاف حسین کی مذمت کر رہی تھی اس وقت عمران خان اور ان کی پارٹی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ ایم کیو ایم کو کیوں دیا۔
تازہ ترین