• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی خواتین کے بعد سیاحوں کیلئے بھی غیر محفوظ

New Delhi Unsafe For Tourist Women
نئی دہلی خواتین کےلئے غیر محفوظ تو تھا ہی لیکن اب سیاحوں کے لئے بھی محفوظ نہیں رہا،اس بات کا وزارت ثقافت کو خوب اندازہ ہو گیا،سیاحوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

آئے روزسیاحوں پر ہونے والے پر تشدد واقعات کے بعد وزارت ثقافت نے نئی دہلی میں قدم رکھنےوالے غیر ملکیوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیاجس کے مطابق سیاحوں خصوصاً خواتین کوخبردارکیا گیا ہے کہ وہ شارٹ اسکرٹ نہ پہنیں،کہیں اکیلے نہ گھومیں۔

اگر کسی گاڑی میں سفر کریں تو پہلے گاڑی کے نمبر کی تصویر کھینچ کر محفوظ کر لیں،گاڑی کے نمبر کو اپنے کسی دوست یا جاننے والے کو ضرور بھیجیں۔

وزیر ثقافت مہیش شرما کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ائیرپورٹ پر پمفلٹ دئے جائیں گےجس میں واضح ہدایتیں موجود ہوں گی کہ انہیں نئی دہلی میں کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں، یعنی وزارت ثقافت کو بھی اس بات کا خوب اندازہ ہو گیا کہ نئی دہلی سیاحوں کے لئے بھی محفوظ نہ رہا۔
تازہ ترین