• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، اعتزاز احسن

Crossing Options In Karachi Rangers Powers Atizaz Hassan
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، رینجرز کی کارروائیاں الطاف حسین اور اس کے عسکری ونگ کو جلا بخشیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا ٹاک میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی صورت دبنے والا نہیں ہے جو سمجھتا ہے کہ یہ معاملہ دب جائے گایہ اس کی بھول ہے،پانامہ لیکس کے معاملہ پر آئندہ دو تین روز میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے ۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ حسین نواز نے 42 اعشاریہ 50 ملین پاؤنڈ کی برطانیہ میں ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہےیہ پراپرٹی مے فیئرز اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آچکی ہیں ۔

کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔جو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے ڈرائی کلین ہو کر واپس آتا ہے۔

فاروق ستار اور آصف حسنین کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا،اگر فاروق ستار رینجرز کے تحویل میں لئے جانے سے پہلے لاتعلقی کا بیان دیتے تو اس کا زیادہ فائدہ ہوتاایم کیو ایم اب بھی بعد از الطاف حسین نہیں ہوئی ۔

برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے لئے حکومت پاکستان کو خود رابطہ کرنا ہو گاایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر ضرور مسمار کئے جائیں مگر قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔
تازہ ترین