کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر انڈر21 ہاکی ٹیم کو دورہ اسپین میں اپنے پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تراسا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کو 3.2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کی جانب سے شان ارشاد نے فیلڈ اور حسن انور نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا،قومی ٹیم منگل کو دوسرا میچ کھیلے گی۔