• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخوپورہ (نماندہ جنگ سے) ایم ایس ڈاکٹر مسز شہناز نسیم نے ایمرجنسی وارڈ اور ٹراماسنٹر کی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر5 ڈاکٹروں سرفراز احمد عدیل احمد عامر مشتاق ذیشان چٹھہ محسن محبوب کی جواب طلبی کر لی ہے جبکہ ایم ایس نے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل محمد رفیق کو اپنی ڈیوٹی کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کی ڈیوٹی کے دوران ایک ماہ کی چھٹی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر سید حبیب شاہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز میں اس کا جواب طلب کیا ہے۔ دریں اثناء محکمہ صحت کے ڈاکٹر حافظ محمد زبیر اعوان نے سرکاری نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے وہ بنیادی مرکز صحت گائوں آہدیاں میں تعینات تھے۔5 میڈیکل افسروں اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر حبیب شاہ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین