• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسولین فارلائف پروگرام کی ضلع صوابی تک توسیع

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبر پختونخواحکومت نےذیا بیطس کے مریضوں کو مفت انسولین فرا ہمی کےپروگرام ’’انسولین فارلائف پراجیکٹ‘‘ کوضلع صوابی تک توسیع دے دی۔ صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نےباچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں باقاعدہ افتتاح کیا۔یہ پروگرام ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی نوونورڈسک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہرام ترکئی نےکہا کہ پروگرام پورے جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے جسکے تحت صوبے میں ذیا بیطس کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کو تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا اس مو قع پربریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر ایچ اے عامر نے بتایاکہ اس وقت صوبے میں ذیابیطس کے ساڑھے 7 ہزارسے زائدمریض پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں۔ اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں اس وقت ذیا بیطس کے مریضوں کی تعداد 6.7ملین ہے جس میں سے2.2ملین کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق3.4مریض ایسے بھی ہیں جن کی ابھی تک صحیح تشخیص نہیں ہوئی ہے ۔
تازہ ترین