مردان ( نمائندہ جنگ ) لیبر کالونی پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغواء کار گروہ کا سرغنہ گرفتارکرلیا، ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بچوں کے اغواء میں ملوث گروہ مردان میں کسی بھی وقت واردات کرسکتاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابراہیم نامی شخص کی ڈیڑھ سالہ بیٹی زینب اپنے بھائی کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی اس دوران مبینہ اغواء کار جو کیری ڈبے میں موجودتھے نے بچی کو پیسے دے کر اپنی طرف بلالیا جونہی اغواء کار نے بچی کو اٹھایا پولیس نےملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مبینہ اغواکا ر کاتعلق سوات سے ہے تاہم اس کا نام صیغہ راز میں رکھاجارہاہے اس حوالے سے مزید انکشافات کی توقع ہے مغوی بچی کو بعدازاں والدین کے حوالے کردیاگیا۔