• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ : مقدمہ کی پیروی پر شہری کو تشدد کرکے زخمی کر دیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) مقدمہ کی پیروی پر ملزمان نے شہری کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ دو سال قبل صدرحصول انصاف کمیٹی فیض الحق قریشی کا کھیالی کے بااثر افراد ریاض گجر، ملک فاروق وغیرہ کیساتھ اغواء کا کیس چل رہا تھا جوکہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ملزمان غلام مصطفیٰ وغیرہ نے لاہور سے واپسی پر کھیالی بائی پاس کے قریب کار میں سوار مزمل حسین چوہان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر بلاسٹ کرکے اسے روک لیا ملزمان نے مزمل حسین کے اغواء کی کوشش کرتے ہوئے اسلحہ کے بٹ مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔
تازہ ترین