کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین فون نہیں کریں گے اگر کریں گے بھی تو وہ سنیں گے نہیں، میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال گھر کے بھیدی ہیں اگر انہیں اتنے رازوں کا پتا تھا تو طویل عرصے تک خاموش رہ کر کس کی خدمت کرتے رہے؟قوم کو پاکستان سے اپنی وفاداری کا بار بار یقین دلاتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیں تعلق صرف پاکستان سے نکلے گا۔ فاروق ستار نے کہا کہ اگر انہیں سو فیصد یقین ہوتا کہ جو تقریر قائد ایم کیو ایم نے کی وہی پارٹی پالیسی ہے تو وہ ادھر ادھر جانے کے بجائے سیاست ہی چھوڑ دیتے۔ فاروق ستار نے کہا ایم کیو ایم کے کارکنوں کو غدار نہ کہا جائے۔