• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجرپیشہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، شیخ رشید

ملتان(سٹاف رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاجر پیشہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جو کہ ایک قومی المیہ ہے۔ وہ گذشتہ روز وائس چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران محمد ادریس بٹ کی قیادت میں آنے والے تاجروں کے ایک نمائندہ وفد جن میں مرزانعیم،زوار بلوچ،خواجہ نذیر احمد،محمد جاوید،عباس عمر دراز،محمد ندیم اور حاجی اکرام شامل تھے سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل چار سال سے ایک جمہوری حکومت کھربوں روپے کے خسارے کا بجٹ پیش کرتی آ رہی ہے اور یہ خسارہ صرف عوام کے لئے ہے جبکہ ا پن عیش وعشرت پرسرکاری خزانہ  کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی مد میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے کے بعد سرکاری وسائل سے اربوں روپے ایسے منصوبوں پر خرچ  کئے جا رہے ہیں جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ حکمران ان منصوبوں کی آڑ میں اپنی آف شور کمپنیاں بنا کر اس ملک کے عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹ کر انہیں ہر طلوع ہونے والے سورج کے ساتھ ساتھ مزید دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ہر فورم پر تاجروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ تاجروں کے شانہ بشانہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہر محاذ ہر ڈٹے رہیں گے۔ اس موقع پر  ادریس بٹ نے انہیں تاجر برادری کی جانب سے یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے لئے ہر اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دے گی اور ناجائز ٹیکس، لوڈ شیڈنگ،ودہولڈنگ ٹیکس جیسے گھمبیر مسائل سے نجات دلائے گی۔
تازہ ترین