• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی ہرزہ سرائی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، تاج رچیال

لندن (جنگ نیوز) معروف کاروباری شخصیت اور کشمیری رہنما چوہدری محمد تاج رچیال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی کا مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی نظریں ہٹانا ہے۔ ایک بیان میں چوہدری محمد تاج رچیال نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف ایسے وقت میں باتیں کی ہیں، جب بھارت نے گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے۔ وہ درجنوں شہریوں کو شہید اور سیکڑوں کی آنکھیں چھین چکا ہے۔ پورے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے اندر گڑبڑ کرنا اور پاکستان کے دشمنوں کے ذریعے کراچی میں حالات خراب کرنا، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت بھی الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی کارروائی کو پسند نہیں کررہی، کیونکہ اس کے ایم کیو ایم کے ساتھ سیاسی مفادات وابستہ ہیں۔ تاہم جب تک واضح طور پر ایم کیو ایم الطاف حسین کی مذمت نہیں کرتی اور اس بات کی یقین دہانی نہیں کراتی کہ اس کا کبھی الطاف حسین کے ساتھ تعلق نہیں ہوگا تو ہی موجودہ ایم کیو ایم کو قبول کیا جائے۔ چوہدری تاج نے کہا کہ کراچی کے اس معاملے میں مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
تازہ ترین