گجرات(نمائندہ جنگ)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی مناز ل سے ہمکنا ر کرنے کیلئے معاشرے میں خود احتسابی کے کلچر کا فروغ دینا ہوگا، ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہر فرد کو سوچنا چاہیے پچھلے ایک سال میں اس نے ملک کی بہتری کیلئے کیا کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پبلک سکول و کالج میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے میٹرک کے امتحانات میں اعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے طلبہ و طالبات میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرنسپل ترنم ریاض، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد، شہزادہ عبدالمجید، نگہت قریشی، پرنسپل ڈی پی ایس لالہ موسیٰ مصباح امتیاز اور کثیر تعداد میں والدین، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔