گجرات (نمائندہ جنگ)تعلیم کو قومی ترقی میں شمع فروزاں کی حیثیت حاصل ہے۔ نسل نو کو تعلیمی ترقی کے اعلیٰ مراحل میں آسانیاں فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ جامعہ گجرات اپنی سماجی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے از حد کوشاں ہے۔ تعلیم کوجزو معاشرہ بنا کرہی ہم اعلیٰ اقدار و روایات کے فروغ کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں سکولوں کی تعلیمی کاوشیں ممدومعاون ثابت ہوتی ہیں۔ کیونکہ ایک طالب علم کی بنیادی مادر علمی اس کا پہلا مدرسہ ہی ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایک نجی تعلیمی ادارے میں تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔