گجرات(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اورمعمولی نوعیت کے مقدمات کے 12ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، سول جج محمد احمد حسنین بھی انکے ہمراہ تھے۔ فاضل ایڈیشنل سیشن جج نے جیل ہسپتال، خواتین، نوعمر قیدیوں کی بارکوں اور کچن کا معائنہ کیا، قیدیوں سے انکے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔